نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے کی مذمت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔نگران وزیر اعلی بلوچستان نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔علی مردان ڈومکی کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات پرامن انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں، تخریب کاری کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام کو مکمل تحفظ کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، عوام خوفزدہ نہ ہوں کل اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے ضرور نکلیں، امن و امان کے انتظامات کو مزید بہتر بنانا جارہا ہے، تخریب کاری کے واقعات کو روکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے