صوبے میں 3روزہ سوگ کا اعلان،8فروری کو ہر صورت انتخابات ہوں گے،جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر) نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جا ن اچکزئی نے کہا ہے کہ بلو چستان میں بد امنی کے واقعات کو فروغ دیکر عام انتخابات کو سبو تاژ کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن آج 8فروری کو ہر صورت انتخابات ہوں گے، نگراں حکومت بلو چستان نے خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں ہو نے والے دھماکوں کے شہداء کو خرا ج تحسین پیش کر نے کے لئے تین دن تک سوگ کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو سول سیکر ٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جا ن اچکزئی نے کہا کہ خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں زخمی ہو نے والوں کو علا ج و معا لجے کی غرض سے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے اگر ضرورت محسوس ہو ئی تو انہیں دوسرے صوبوں میں منتقل کیا جا ئے گا، وزیر اعلیٰ بلو چستان نے شہداء کو خراج تحسین پیش کر نے کے لئے 3دن تک سوگ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کو بھارت نے دہشتگردی کے نشانے پر رکھا ہوا ہے کیو نکہ بھا رت ایک انٹر نیشنل دہشتگرد ملک ہے نگراں حکومت بلو چستان اپنے شہداء کا بدلہ لیگی اور بھا رت کے دہشتگردی کے منصوبے کو کسی بھی صورت کامیا ب نہیں ہونے دیں گے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جا ری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ 8فروری کو انتخابات کو ہر صورت ہوں گے بد امنی کے واقعات کا مقصد ہے کہ انتخابات کو سبو تاژ کیا جا سکے لیکن انشاء اللہ آج انتخابات ہر صورت ہوں گے اور بلو چستان کے عوام بناء کسی خوف کے پر امن طریقے سے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، ضلعی انتظامیہ کو اختیار ہے کہ وہ ضرورت پڑ نے پر پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں کو بھی طلب کر سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے