عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے درمیان قومی کی2 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان بلوچستان سے قومی کی2 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے، اے این پی نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے کامیابی حاصل کر نے کے بعد اے این پی کو ساتھ لیکر چلیں گے، پیپلز پارٹی صوبے سے بد امنی اورنفرت کی سیا ست کا خاتمہ کرنے کے لئے اہم کر دار ادا کریگی۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264سے امید وار نوابزادہ جمال خان رئیسانی، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 سے امید وار حاجی علی مدد جتک، سر دار سر بلند خان جو گیزئی، حلقہ پی بی 46سے امید ور ریاض شا ہوانی،شریف خان نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے نذر علی پیر علی زئی، حاجی نور محمد رخشانی، سر دار شہباز، میر بنگل خان بنگلزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ثناء اللہ آغا نے کہا کہ اے این پی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263، 264 اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 سے اپنے امیدواروں کو پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار کردیا جبکہ چمن کی صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر پی بی 50 اور پی بی 51 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اے این پی کے حق میں دستبردارہوں گے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ اے این پی کے قائد ین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ہماری مشترکہ کوشش ہے بلوچستان کے مسائل کوحل کریں نوجوانوں کو روزگار دینا ہمارا مشترکہ مقصد ہے اگر کامیابی حاصل ہو ئی تو اے این پی کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے 8فروری کو کامیابی حاصل کر نے کے بعد ملک سے بد امنی کا خا تمہ کریں گے اختلافات جمہوریت کا حسن ہے پیپلز پارٹی ملک کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے جس کی وجہ ملک دشمن عناصر پیپلز پارٹی کو نشانہ بنا نے کی نا کام کوششیں کر رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے