پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو انہیں مسائل سے نکال سکتی ہے، نوا ب سلمان خان خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و حلقہ این اے 262اور پی بی 39سے نامزدامیدوار نوا ب سلمان خان خلجی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو انہیں مسائل سے نکال سکتی ہے عوام 8فروری کو انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے انتخابی نشان”شیر“پرٹھپہ لگاکرانہیں کامیاب کرائے گی۔یہ بات انہوں نے منگل کو انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر منعقدہ کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کو بین الاقوامی دنیا میں ایک باوقار لیڈر کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے میا ں نواز شریف عوام کے تمام مسائل حل کرنے کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی بنا کر اس پر عمل کروائیں گے میا ں نواز شریف ایک با صلاحیت سیاستدان ہیں جو کہ اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ان کے وزیر اعظم بننے سے نا صرف ملک سے مہنگائی، بے روزگاری ختم ہوگی، بلکہ عالمی سطح پر اس ملک کا وقار بلند ہو گا۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے ملک میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے سی پیک بنا کر معاشی ترقی کی راہداری بنائی ملک میں موٹر وے کا جال بچھا کر ملک میں ذرائع آمد و رفت کے لیے عوام کو بہتر مواقع اور سہولیات فراہم کی۔انہوں نے کہاکہ 8فروری کو کامیابی کے بعد حلقہ کی تعمیر و ترقی کے دور کا آغاز ہوگا اور حلقہ میں ادھورے منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کریں گے میں شکریہ ادا کرتا ہوں حلقہ کی عوام کا جو دن رات میری کامیابی کے لیے کوشاں ہے اور عوام 8فروری کو”شیر“ پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کو کامیاب کروائیں تاکہ قائد مسلم لیگ (ن) چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے