وزیراعظم کا حماد اظہر کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نئی معاشی ٹیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔ کل تک چیزیں فائنل ہوجائیں گی۔ امید کرتے ہیں حماد اظہر کے آنے سےغریب عوام کو ریلیف ملے گا۔

تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سینیٹ میں اسلام آباد کی نشست پر پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی سے شکست کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے حفیظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں حفیظ شیخ کا اہم کردار ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد عبدالحفیظ شیخ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے