پیپلز پارٹی برسراقتدار آکر صوبے کی محرومیوں کے ازالے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و حلقہ این اے 263سے امیدوار روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ایک نئی سوچ کے ساتھ ملک و عوام کی خدمت کرنے کا عزم لے کر نکلے ہیں 8فروری کو ووٹوں کی طاقت سے پیپلز پارٹی برسراقتدار آکر صوبے کی محرومیوں کے ازالے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔یہ بات انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و حلقہ پی بی 42سے آزاد امیدوار عبدالوہاب ایڈووکیٹ کی پیپلز پارٹی کے حلقہ پی بی 42سے امیدوار سید داؤد آغا اور حلقہ پی بی 41سے نیشنل پارٹی کے امیدوار آغا سید زین شاہ کی پیپلزپارٹی کی حلقہ پی بی41سے امیدوار نورالدین کاکڑ کے حق میں دستبردار ہونے کے موقع پرکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی بی 42سے امیدوار سید داودآغا،حلقہ پی بی 41سے امیدوار نورالدین کاکڑ،اختر بلوچ، الطافگجر،سید ایوب سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو حلقہ پی بی 42سے امیدوار عبدالوہاب کاکڑ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سید داؤد آغا کے حق میں دستبردار ہونے اوراپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا جبکہ نیشنل پارٹی کے رہنماو حلقہ پی بی 41سے امیدوار آغاسید زین شاہ نے پیپلزپارٹی کے امیدوار حلقہ پی بی 41نورالدین کاکڑکے حق میں غیر مشروط طورپردستبردارہونے کا اعلان کیا۔روزی خان کاکڑ نے عبدالوہاب کو دستبردارہونے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت جبکہ نیشنل پارٹی کے امیدوارآغاسید زین شاہ کو دستبردار ہونے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے اور بلاول بھٹو ززرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی بن کر سامنے آئی ہے جس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 8فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اورانشاء اللہ اقتدارمیں آکر عوام نے پارٹی سے جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی برسراقتدارآئی عوام کوبنیادی حقوق انکی دہلیز پر پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائے اب بھی انشاء اللہ پارٹی عوام کو مایوس نہیں کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے