سناڑی زہری اور ذگر مینگل قبائل کے مابین تنازعے کا تصفیہ کروا دیا گیا ہے،میر کبیر احمد محمد شہی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 سے امیدوار میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا ہے کہ سناڑی زہری اور زگر مینگل قبائل کے مابین تنازعے کا تصفیہ کروا دیا گیا ہے اراضی کے تنازعے کے باعث دونوں قبیلوں کے درجنوں افراد جاں بحق اور 24زخمی ہوئے ہیں دونوں فریقین ایک دوسرے کو تعین کردہ مالی نقصان اور جرمانے کی ادائیگی کے پابند ہوں گے، اراضی کے تنازعے میں دونوں قبائل نے اربوں روپے کا مالی اور جانی نقصان کیا مزید انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کے لئے اراضی کے تنازعے کا تصفیہ کیا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ سناڑی زہری اور ذگر مینگل قبائل کے دو دیہائیوں سے چلنے والے تنا زعے کے دوران 54افراد جاں بحق 24زخمی جبکہ اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے دنوں قبائل کی جانب سے تنازعے کے حل کے لئے اختیارات لئے گئے تھے جس کے بعد جا کر سناڑی زہری اور زگر مینگل قبائل کے مابین تنازعے کا تصفیہ کروا دیا ہے۔ انہوں نے متنازعہ اراضیات کا فیصلہ سنا تے ہوئے کہاکہ دشت گوارن میں ذگراور سناڑی زہری کے ما بین متنازعہ مو ضع جات میں لٹھ بستہ اور آباد زمینوں پر ذگر مینگل مالک اور سناڑی زہری مور ثی بزگر ہو گا، دشت گوارن کے متنازعہ مو ضع جات میں لٹھ بستہ آباد خشکا بہ اراضی کی پید وار آمدن کا چھٹا حصہ اور ٹیوب ول بورنگ سے سیراب کی گئی ارضی کی پید اوار آمدن کا چو دھواں حصہ فریق سناڑی زہری بحیثیت بر گر، فریق ذکر مینگل بحیثیت مالک کو دینے کا پابند ہوگا آباد ولٹھ بستہ اراضی میں نصف زمین مالک ذگر مینگل اور نصف زمین موروثی بزگر سناڑی زہری کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر آباد اراضی، بلا پیمودہ پہاڑ دامان ذگر مینگل کی بلا شرکت غیرے ملکیت ہوں گے البتہ جذیہ خیر سگا لی، نفرت و کدورت کے خاتمے اور بقاء با ہمی کی خاطر بحیثیت واحد ثالث فریق ذگر مینگل سے استدعا کروں گا کہ فریق سناڑی زہری کو چراگاہوں، ایندھن (لکڑی) کے حصول (ذاتی گھریلوضرورت کے لئے) اور پہاڑوں تک رسائی و اختیار دے۔ انہوں نے کہاکہ فریق ذگر مینگل خون بہا 5کروڑ پچپن لاکھ، زخمیوں کی تلافی کے لئے 1کروڑ 35لاکھ، عائد جرمانہ 1کروڑ 70لاکھ، ما ل مویشی 3کروڑ 17لاکھ 40ہزار جبکہ مجمو عی رقم 11کروڑ 77لاکھ 40ہزار روپے فریقی سناڑی زہری کو ادا کریگا۔ انہوں نے کہاکہ فریق سناڑی زہری خون بہا ء 1کروڑ 95لاکھ، زخمیوں کی تلا فی کے لئے 30لاکھ، ما ل مو یشی 1کروڑ 41لاکھ جبکہ مجمو عی طور پر 3کروڑ 66لاکھ روپے فریقی ذگر مینگل کو ادا کریگا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں فریقین ایک دوسرے پر دائر مقدمات ایف آئی آرز متعلقہ اداروں کے رو برو پیش ہو کر بذات خود یا بذریعہ اپنے قانونی عدالتی مجا ز مختاروں واپس لیں گے اور انہیں تاکید اً فریقین راضی نامہ میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔