وائرل بیماری نے ملک کا بہت نقصان کیا، اب ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی،مریم نواز

گوجرانوالہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو وائرل بیماری پاکستان میں آگئی تھی اس نے پاکستان کا بہت نقصان کیا، اس بیماری کو سب سے پہلے گوجرانوالہ نے بھگایا، وہ آپ سے ڈر گئے تھے، اس لیے یہاں سے بھاگ گئے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ وائرل بیماری گزشتہ 5 سال رہی لیکن آپ کا نقصان کر گئی، وہ وائرل بیماری ختم ہو گئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ گوجرانوالہ والو 8 فروری کو 20 کی 20 سیٹیں جیتنے جا رہے ہو؟ نوازشریف کی جس تقریر نے بازی پلٹ دی وہ گوجرانوالہ میں ہوئی، ایک شخص نے کروڑوں نوکریوں کا جھوٹا وعدہ کیا تھا، نوازشریف نے اگر وعدہ کیا ہے تو میرا یقین کریں کہ وہ آپ کو نوکریاں دے گا۔مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ گوجرانوالہ نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ نہیں چھوڑا، آپ نے ہمارا ساتھ نبھایا اب ہماری باری ہے کہ آپ کا ساتھ دیں، ہم آپ کی تقدیر بدلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے