بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے،یہاں کے باسیوں کو اپنے وسائل پر بااختیار بنایا جائے،محمود خان اچکزئی
چمن(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے چمن انتخابی مہم میں حاجی احمدشاہ خان اچکزئی اور حاجی نورمحمد نورزئی کے رہائشگاہ پر سینکڑوں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون قوم ایک غیرت مند قوم ہے انہیں ایک تیسری قوت دنیا میں بدنام اور تقسیم کرنا چاہتے ہیں جس کی یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے چمن کے لوگ کاروباری لوگ ہے آئندہ وقتوں میں چمن ایک بڑی تجارتی منڈی بنے گی ریاست ماں باپ کا درجہ رکھتی ہے لیکن کوئی بھی اپنے بچوں کے ساتھ ناانصافی نہیں کرسکتے چار ماہ سے بارڈر کے قریب دھرنا بیٹھی ہے جس کا واحد مطالبہ اپنے روزگار کو اجازت دینے کا مطالبہ ہے پرلت کمیٹی اتفاق سے حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کریں اور حکومت سنجیدگی سے مسلے کا حل نکالیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اس پرلت کے ساتھ ہر قربانی کیلئے تیار ہے سرحد پر ہمارے لوگ تجارت کرتے ہیں کوئی غیرقانونی کام نہیں کرتے بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے اس کے باسیوں کو اپنے وسائل پر بااختیار بنایا جائے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی عوام دوست پارٹی ہے اس میں لوگ بلا لالچ جوک درجوک شامل ہورہے ہیں کیونکہ یہ پورے پشتون خطے کی پارٹی ہے پشتونخوا پارٹی کا صرف یہ گناہ ہے یہ ہمیشہ پشتون قوم کی اتحاد و اتفاق پر بات کرتی ہے۔