مسلم لیگ (ن) کے امیدوار 8فروری کے عام انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کریں گے، حاجی محمد خان طور اتمان خیل

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر و پی بی 5 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار 8فروری کے عام انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کریں گے اور نواز شریف کی زیر قیادت ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کا مشن مکمل کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت جس بحرانی کیفیت کا شکار ہے اس سے نکالنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں تاکہ ملک سے افرا تفری،مہنگائی،غربت، بے روز گاری،بے یقینی کے خاتمہ سمیت معاشی استحکام کے ذریعے قومی خوشحالی اور عوامی فلاح و تعمیر ترقی کا دور دورہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کاہر دورِحکومت ترقی و خوشحالی کا دور تھا (ن)لیگ کی قیادت نے ہمیشہ ترقی کی سیاست کو فروغ دیا‘8فروری کو شیرکے نشان پر مہرلگاکر پاکستان کی ترقی کا ساتھ دیں‘(ن)لیگ اور میاں محمدنوازشریف ہی ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں‘انشاء اللہ8فروری کو ملک بھرمیں منعقدہونیوالے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے