جمعیت علماء اسلام برسر اقتدار آکرملک کو بحرانو ں سے نکالے گی، سرداراحمد خان شاہوانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 46سے نامزد امیدوارسرداراحمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نہ صرف دین کی سربلندی کیلئے کام کرتی ہے بلکہ عوامی خدمت بھی عبادت سمجھ کر کرتی ہے،کتاب ہی تبدیلی وامن کا نشان ہیں عوام 8فرور ی کو جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں انشاء اللہ جمعیت عوام کو مایوس نہیں کریگی۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقے میں منعقدہ مختلف کارنر میٹنگزاور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی ملک کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں اورپارٹی نے ہمیشہ عوام کی بلارنگ و نسل خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کی ووٹوں سے برسر اقتدا ر آ کرملک کو بحرانو ں سے نکالے گی، جمعیت علما اسلام کی جیت یقینی ہے عوام ووٹ ضائع نہ کریں موسمی پرندے عوام سے مخلص نہیں ہے،عوام 8فروری کو کتا ب کے نشان کو ووٹ دیکر ملکی ترقی اورخوشحالی یقینی بنانے میں کردارادا کریں۔ انہو ں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ غریب عوام کا مقدمہ لڑاہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام دینی و دنیاوی خدمت پر یقین رکھتی ہے، سیاسی جماعتوں کو حق ہے اپنا نظریہ قوم کے سامنے رکھیں۔۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) اپنے نظریہ کی سیاست کرتی ہے، بد اخلاقی اور گالم گلوچ کی سیاست کبھی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ووٹ قوم کے مستقبل کافیصلہ کرتا ہے ووٹ قوم کی امانت ہے ہم ووٹ کے ذریعے ملک میں شرعی نظام لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام 8فروری کو حق و سچ کا ساتھ دیتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کے انتخابی نشان”کتاب“ پر مہرلگاکرانہیں کامیاب بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے