8 فروری کو حساس علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند رکھنے کی تجویز
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی اور بلوچستان میں 8فروری کو حساس علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ہونے والی پیشرفت سے باخبر باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دن حساس علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔اس کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کو امیدواروں کو تھریٹ الرٹس سے بروقت آگاہ کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔اس سے قبل نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے اور انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، کوئی سیاسی تنا نہیں ہے، ہم مطمئن ہیں، بلوچستان میں ہونے والے واقعات دہشتگردی سے جڑے ہیں، اس کا کوئی سیاسی حوالے سے تعلق نہیں ہے، بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کے لیے کیے گئے ہیں۔