امن امان کی صورتحال کے پیش نظر حب، زیا رت اور نصیر آباد سے سیا سی امید واروں کو انتخا بی سر گرمیاں محدود کرنے کی ہدایت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں امن امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر حب، زیا رت اور نصیر آباد سے انتخابات میں حصہ لینے والے سیا سی امید واروں کو انتخا بی سر گر میاں محدود کر نے کی ہدایت کر دی گئی۔ جمعرات کو بلو چستان کے ضلع حب، زیارت اور نصیر آباد کے ڈپٹی کمشنران کی جانب سے جا ری کی گئی سیکورٹی ایڈوائزری کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ضلع کچھی میں حالیہ بد امنی کے واقعات کے پیش نظر اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے بلو چستان سے قومی اسمبلی کے حلقوں اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں حصہ لینے والے تمام سیا سی امیدواروں کوہدایت کی جا تی ہے کہ وہ سیاسی جلسے جلسوں،کارنر میٹنگزاور عوامی اجتماعات کے اہتمام سے گریز کریں، سیا سی امید واروں کی جانب سے خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے