جمعیت علماء اسلام عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے، سرداراحمد خان شاہوانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماو بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 46سے امیدوار سرداراحمدخان شاہوانی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اورعوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہدکر رہی ہے عوام 8فروری کو ”کتاب“ پرمہرلگاکر جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں جمعیت علماء اسلام عوام کومایوس نہیں کریگی۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو سریاب روڈ پرانتخابی مہم کے سلسلے میں انتخابی دفتر کے افتتاح اور مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سرداراحمد خان شاہوانی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائدین اور کارکن اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کر رہے ہیں ہم عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں عوام پر احسان نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ماضی میں منتخب ہونے والے نمائندوں نے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی ہے عوام 8فروری کو مفاد پرست اور کرپٹ عناصر کو ووٹ کی طاقت سے مستردکردیں گے۔انہوں نے کہاکہ کتاب ہی تبدیلی وامن کا نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکے ہیں اور وہ جمعیت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں لیکن انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ہی وہ واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو عوام کومسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے عوام 8فروری کو جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کے انتخابی نشان ”کتاب“ پر مہرلگاکر انہیں کامیاب بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے