نگراں حکومت آزادانہ، منصفانہ، صاف و شفاف انتخابات منعقد کرنے کے لئے پر عزم ہے،نگران وفاقی وزیر داخلہ

کوئٹہ (ڈیلی گر ین گوادر) نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ نگراں حکومت آزادانہ، منصفانہ، صاف و شفاف انتخابات منعقد کرنے کے لئے پر عزم ہے،امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کے لئے تمام اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط کیا جائے عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں سر کاری میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز سول سیکرٹریٹ پہنچے جہاں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے انکا استقبال کیا نگران وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے میں انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر انتخابات کے لئے تیاریوں کے سلسلے میں دورے کررہے ہیں نگراں حکومت آزادانہ، منصفانہ، صاف و شفاف انتخابات منعقد کرنے کے لئے پر عزم ہیں انتخابات کیلئے پرامن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے امن وامان یقینی بنانے کے لئے تمام اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط کیا جائے۔ انہوں نے صوبے میں عام انتخابات کے لئے جامع اور مکمل سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے انتظامی افسران کو بہترین انتظامات کو یقینی بنائے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کو انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں 5028 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ ہوں گے صوبے میں قومی اسمبلی کے 16 سیٹوں پر 442 اور صوبائی اسمبلی کے 51 سیٹوں پر 1286 امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں جبکہ صوبے میں انتہائی حساس پر 8حساس پر 6اور نارمل پولنگ سٹیشن پر اہلکار تعینات ہوں گے صوبے میں 65522 اہلکاروں کی تعیناتی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے