شمالی وزیرستان میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز کاشمالی وزیرستان میں آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے جس میں 2 دہشتگرد ہلاک جب کہ ایک کو زندہ پکڑ لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے