ڈیرہ بگٹی، نامزد امیدواروں کے لئے سکیورٹی ایڈوائزری جاری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی سے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے نامزد امیدواروں کے لئے سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔ بدھ کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے متن میں ڈیرہ بگٹی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے نامزدہ امید واروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حالیہ مچھ حملوں،ڈیرہ بگٹی گیس پائپ لائن اور سبی دھماکے کے تناظر اور خفیہ رپورٹس کی روشنی میں تمام امیدوار اپنی تمام تر انتخابی سرگرمیاں روک دیں،تمام امیدوار کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور حالات نارمل ہونے تک انتہائی محتاط رہیں۔