فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔جج محمد نوید اقبال نے درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ فواد چوہدری کے وکیل ظفر اقبال ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری کو پیش نہ ہونے کی بنیاد پر ماڈل ٹاؤن تھانہ کے مقدمہ نمبر 366/23 میں 9 دسمبر 2023 اور مقدمہ نمبر 367/23 میں 12 دسمبر 2023 کو اشتہاری قرار دیا گیا۔ درخواست گزار 4 نومبر 2023 سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں، زیر حراست ملزم کو اشتہاری قرار نہیں دیا جا سکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت دونوں مقدمات میں اشتہاری قرار دینے کے حکم کو کالعدم قرار دے۔ جس پر عدالت نے سابق وزیر پر درج تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے 9 مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے