عوام کی طاقت کا سرچشمہ ہی پیپلز پارٹی کی سیاسی میراث ہے، سید حسنین ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی بی 43سے نامزد امیدوار سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت کا سرچشمہ ہی پیپلز پارٹی کی سیاسی میراث ہے قوم قائد عوام کی فکر و فلسفہ اور جمہوری پارلیمانی نظام نظریہ کے تحت ووٹ کا آئینی حق استعمال کرے گی، پاکستان عوامی، سیاسی اور سماجی مسائل کا واحد حل شہید ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی ان کے اصولوں اور ان کے بنائے گئے پارٹی منشور میں پوشیدہ ہے،عوام 8فروری کو پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزدامیدواروں کے انتخابی نشان ”تیر“ پر مہرلگاکر انہیں کامیاب بنائیں۔یہ بات انہوں نے منگل کو کلی اسماعیل، لہڑی گیٹ، جائنٹ روڈ،جوگیزئی اسٹریٹ میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر شاہجہان گجر،اختر بلوچ، عزیز لانگو،حارث محمدحسنی، قاضی قاہر،جعفر جارج، الیاس بھٹی،اکرم گل اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسوقت گونا گوں مسائل کا شکار ہے ان مسائل سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کو باہر نکال سکتی ہے، اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ملکی سالمیت، عالمی وقار کی بحالی، عوامی مسائل کے حل سماج کی تشکیل نو کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ محفوظ کریں اس ملک کے عوام کی امنگیں صرف اور صرف بلاول کی قیادت میں شرمندہ تعبیر ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کے قائدین اور جیالوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے لیکن کبھی بھی اصولوں پرسودے بازی نہیں کی۔ انہوں نے پاکستان کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کی بازیابی اور بھٹو شہید کا قرض اتارنے کیلئے 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور آئین و قانون کی بالادستی، عوامی حقوق کی بازیابی، بنیادی انسانی حقوق کی عوام تک رسائی اور بہتر، باوقار خوشحال اور باروزگار پاکستان کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے انتخابی نشان پر”تیر”پر مہر لگاکرانہیں کامیاب بنائیں۔