مچ حملے میں زخمی ہو نے والے 13افراد ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مچ حملے میں زخمی ہو نے والے 13افراد کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھی کے علاقے مچ میں ہو نے والے حملے کے دوران زخمی ہو نے والے 13افراد کو کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا،زخمیوں میں عبد المالک، محمد یاسر، سوہراب خان، واجد علی، عاشق حسین، منیر احمد، محمد یوسف، مجیب، دھانی بخش، نادر، عبد الحمید، چاکر خان، سر ور خان شامل ہیں جن میں 2زخمیوں کی حالت تشویناک بتائی جا تی ہے۔ایم ڈی ٹراما سینٹر کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما ڈاکٹر ارباب کامران کی زیرنگرانی تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں سیکرٹری صحت کے احکامات کی روشنی میں ٹراما سینٹر کی پوری ٹیم شب و روز ایمرجنسی کے لئے الرٹ ہے اور تمام زخمیوں کے علاج ومعالجہ میں مصروف عمل ہیں۔