حب شہر کو کر اچی جیسا شہر بنانے کی ضرورت نہیں کر اچی کے حالات سب کے سامنے ہیں، سردار محمد صالح بھوتانی
حب(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستا ن عوامی پارٹی کے صوبا ئی صدر و امیدوار بر ائے پی بی 21سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ حب شہر کو کر اچی جیسا شہر بنانے کی ضرورت نہیں کر اچی کے حالات سب کے سامنے ہیں اپنے عوام کے ساتھ ملکر حب شہر کو مثالی امن گہوارہ اور ترقیا قی یا فتہ بنا سکتے ہیں،سند ھ میں 15بجٹ دیکھے ہیں مگر ہمیں ترقی تو نظر نہیں آرہی ہے، ہمیں دکھا نے کے لیئے ایک سیا سی جما عت نے گذشتہ روز جلسہ کیا تھا مگر افسوس کہ لو گ کر اچی سے لا ئے گئے تھے، حب و لسبیلہ کے لو گوں نے اپنی غیرت کی مثال دیتے ہو ئے جلسہ میں شرکت نہیں اور ہمارے حوصلے کو بلند کیا اس پر میں حب لسبیلہ کے عوام کو سلام پیش کرتا ہو ں، ضلع حب میں عوام کی اجارہ داری ہے اور عوام کی اجارہ داری چلے گی ان خیالا ت کا اظہار میونسپل کا رپو ریشن حب کے وارڈ نمبر 11کے علا قائی معززین کا کونسلر لالہ سعید اللہ مینگل کی سربر اہی میں منعقدہ عوامی اجتما ع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا سر دار محمد صالح بھوتانی نے گذشتہ روز پا کستا ن پیپلز پارٹی کی جانب سے منعقدہ جلسے پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ کر اچی سے بسیں بھر لا نے اور دہا ڑی میں لا کر جلسے کرنے والے کہتے ہیں حب میں 4بجٹ ملے ہیں مگر کچھ نظر نہیں آتا میں انھیں کہنا چاہتا ہو کہ میں نے بھی سندھ میں 15بجٹ دیکھے ہیں مگر افسوس کہ وہا ں کچھ نظر نہیں ا?یا اور کہا کہ حب کو کر اچی جیسابنا ئیں گے خدا کے لیئے حب کو کر اچی جیسا مت بنا ئیں کر اچی کو تو تبا ہ کر دیا ہے جبکہ حب کا پہلے سے بر احال بعد میں پتا نہیں کیا حال کریں گے مہر با ئی کریں ہمیں اپنے حال میں چھوڑدیں ہم خود حب کو بنا نے کی صلا حیت رکھتے ہیں انشاء اللہ بہتر گو رنمنٹ لا تے ہو ئے حب کو مثالی بنا ئیں گے جلسہ میں کہا گیا کہ بھو تانی بڑے ظالم ہیں اس لیئے ظالم ہے کہ ان کے پاس کو ئی جا تا ہے وہ واپس آتا ہی نہیں ہے ہا ں ہم نے ظلم کیا ہے کہ جو ہما رے پاس آتے ہیں ہما ری محبت بھا ئی چارگی کو دیکھ کر ہما را ہی ہو کر رہ جا تاہے جلسہ میں کہا گیا کہ ہم نے اسلم صاحب کی مدد کی تھی وہ ہما رے امیدوار کے حق میں دستبر دار ہو جا ئیں بہت افسوس کی با ت کہ شاہد ان کو یاد نہیں ہے کہ انہو ں نے کتنے ووٹ دیئے تھے اور یہ بھی بھول گئے ہیں کہ جب وفا قی حکو مت بن رہی تھی تو ان کے بڑے لیڈر کی خاطر اسلم بھو تانی نے ووٹ دیا تھا اور اسی ووٹ پر ان کی حکومت کھڑی تھی وہ کو نسے احسانو ں کی با ت کررہے ہیں لیکن بھو ل گئے ہیں جب اسلم بھو تانی انھیں ووٹ دیتے تھے اور وہ دوسروں سے اسلم بھو تانی کا ووٹ بیچ کر پیسے لیتے تھے جو کہ ایک شرم کی با ت ہے مگر افسوس کہ ان پاس شرم نہیں ہے اگر بازار میں ملتا تو میں خرید کر انھیں دیتا سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ ہم لو ٹنے اور ظلم کرنے والوں میں سے نہیں بلکہ پیار، محبت، خلوص اور بھا ئی چارگی کی ایسی زنجیرمیں لو گوں کو جکڑ لیتے ہیں کہ وہ ہم سے خود ہی دور نہیں جا تے ہیں جس کی مثال 1985سے لیکر آج تک دیکھ لیں کہ دریجی سے لیکر حب، حب سے لیکر گڈانی، گڈانی سے لیکر وندر، وندر سے لیکر اوتھل، لاکھڑ کنر اج اور بیلہ تک بھو تانی عوامی کا رواں میں شمو لیت کا سلسلہ تھم نے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ لو گوں کو ہما رے مخالفین سے محبت کی مٹھاس ہی نہیں ملتی ہما رے کا رواں کے دوستوں سے حب لسبیلہ کے عوام کو جو مٹھاس مل رہی ہے انشا ء اللہ یہ محبت، بھا ئی چارگی اسی طر ح ہم سے اور ہما رے کا رواں کے دوستوں سے ملتی رہے گی اور کا رواں بڑھتا رہے گا انہو ں نے کہا کہ عوام میں 1985 والا جو جوش اور جذبہ دیکھنے کو ملا تھا آج وہی جذبہ حب لسبیلہ کے عوام میں دیکھ رہے ہیں اسی جوش و جذبے کو دیکھ کر میں یقین سے کہہ سکتا ہو ں کہ ہم کا میاب ہو چکے ہیں اب صرف 8فروری کو رسم ادا کرنا با قی ہے انہو ں نے کہا کہ ایک ضلع ہو نے کی وجہ سے کسی اور اجارہ داری چل رہی تھی اسی وجہ سے مشکلات آرہی تھی اب جو ضلع حب بنا ہے اس میں صرف عوام کی ہی اجارہ داری چلے گی ضلع حب میں تمام بر ائیوں کو جڑسے اٹھا کر پھینکیں گے،حب کے عوام کے ساتھ ملکر حب میں مثالی امن و امان قائم کریں گے اور ملکر ضلع حب کی خوبصورتی کے لیئے کام کریں گے حب کے لیئے ایک بلین سے زائد کا فنڈر کھا گیا ہے انشاء اللہ کامیاب ہو کر اپنے عوام کے ساتھ ملکر ترقی کے سفر کو جا ری رکھیں گے عوامی اجتما ع سے کو نسلر سعید اللہ مینگل، ایڈوکیٹ محمد اقبال جامو ٹ، ما سٹر عبد الر حمن، رفیق بلوچ، بر کت علی نادر، بشیر احمد مینگل، حاجی محمد کھیتران، سر دار شبیر بلوچ سمیت دیگر نے خطاب کیا