ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ای پی آئی، ایم این سی ایچ اور نیوٹرشین کی جانب سے متعین کردہ اہداف کو مکمل کرے، عبداللہ خان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی زیر صدارت ای پی آئی بلوچستان کے چوتھے سہ ماہی جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق ہوت، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق اللہ خان، صوبائی کواڈنیٹر براے حفاظتی ٹیکہ جات بلوچستان ڈاکٹر کمالان گچکی، ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ ڈاکٹر لبنی خلیل، ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر ظفر خوستی، اسٹاف آفیسر سیکرٹری صحت میر شوکت زہری اور دیگر معاونین نے شرکت کی۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے اجلاس میں ای پی آئی کی کوریج، متعین کردہ اہداف اور وسائل اور تمام ضلعی ہیلتھ آفیسرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈویژنل ڈائریکٹر لورالائی اور ڈویژنل ڈائریکٹر رخشان غیر موجودگی پر سیکرٹری صحت کا اظہار برہمی کیا۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ای پی آئی، ایم این سی ایچ اور نیوٹرشین کی جانب سے متعین کردہ اہداف کو مکمل کرے۔پی پی ایچ آئی ایل ایچ وی اور ویکسینیٹر کی تعیناتی کو یقینی بناے گی۔ ای پی آئی، ایم این سی ایچ اور نیوٹرشین کی سروسز کو مضبوط کرنے میں مدد کرے گا۔ضلعی ہیلتھ آفیسرز اور ڈپٹی ضلعی ہیلتھ آفیسرز کی معاونت اور موثر حکمت عملی اپنانے سے علاقائی سطح پر ویکسینیشن اورحفاظتی ٹیکوں کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ویکسین اور حفاظتی ٹیکے بچوں میں جان لیوا بیماریوں اور انفیکشن کے خلاف بہترین دفاع ہیں۔پولیو کے خاتمے، زچگی اور نوزائیدہ تشنج اور خسرہ کے خاتمے کے لیے ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں کیتوسیعی پروگرام میں ای پی آئی کی کارکردگی کا نمایاں ہے۔روٹین ویکسینیشن ابھی بھی وبائی امراض کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ھو سکتی ہیں۔ حفاظتی ٹیکے امکانی جان لیوا بیماریوں کے خلاف ضروری تحفظ فراہم کرتے ہیں۔پروفائلیکٹیک ویکسین میں دوررس اثرات کی صلاحیت ہوتی ہے جو صحت سے متعلق خدمات اور تندرستی میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ بہت سارے ممالک میں جہاں حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام انتہائی کامیاب رہے ہیں۔