نوابزادہ گہرام بگٹی نے سیکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا
ڈیرہ بگٹی (ڈیلی گرین گوادر) نوابزادہ گہرام بگٹی نے سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی،نوابزادہ گہرام بگٹی پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے امیدوار ہیں نوابزادہ گہرام بگٹی نے درخواست میں بتایا کہ ڈی آر او ڈیرہ بگٹی نے21 حساس پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قراردیا،انہیں ان علاقوں میں انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی۔انہوں نے درخواست میں انکشاف کیا ہے کہ ڈی آر او،ڈی سی ڈیرہ بگٹی نے سیکیورٹی کی فراہمی کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔نوابزادہ گہرام بگٹی نےدرخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ان 21 پولنگ اسٹیشنز پرایف سی اہلکار تعینات کرے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں بھی سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔