تربت،طلباء کی گمشدگی کیخلاف ایم 8 شاہراہ پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری، ٹریفک معطل

تربت(ڈیلی گرین گوارد)بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے سے تین طلبا کی گمشدگی کے خلاف طلبا اور اہلخانہ کا ایم 8 شا ہر اہ پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

تربت کے علاقے ہوشاپ اور تجابان سے تین طلبا کی گمشدگی کے خلاف ایم 8 شاہراہ آج دوسرے روز بھی بند ہے۔

طلبا کے اہل خانہ اور دیگر افراد کا تربت کے مقام پر ایم 8 شاہراہ پر دھرنا جاری رہنے سے ایم 8 تربت -کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے جس سے مسافروں کومشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی ایم 8 شاہراہ پر دھرنا ختم کرانے کےحوالے سے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے