لاپتہ افراد کا مسئلہ انسانی مسئلہ ہے اسے سیاست کی نظر نہ کی جائے،زاہدا ختر بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان وامیدوار این اے 264،پی بی 43زاہدا ختر بلوچ،امیدوارپی بی46کوئٹہ سردار شیردل خان مینگل ایڈوکیٹ،امیدوارپی بی 45کوئٹہ محمد حلیم حماس نے کہاکہ میڈیا میں کروڑوں روپوں کے بڑے بڑے اشتہارات الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں ملک وملت کو تباہ وبرباد کرنے والے زرداری، نواز کو کھل کرکھیلنے کی اجازت دیگرکی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہے۔عوام نے کئی دہائیوں سے جن پر اعتمادکرکے ووٹ دیے وہ سب ناکام ہوئے اب حل صرف جماعت اسلامی ہے انشاء اللہ عوام کے تعاون واعتماد پر جماعت اسلامی 8فروری قوم کو سرپرائز دیگی۔باربارالیکشن منشور قوم کے سامنے بڑے دعوؤں کیساتھ پیش کرنے والے کامیابی کے بعد عوام کو بھول جاتے ہیں اب پھر کس منہ سے عوام کو دھوکہ دیاجارہا ہے۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ انسانی مسئلہ ہے اسے سیاست کی نظر نہ کی جائے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے الیکشن کمپیئن کے دوران حلقہ انتخاب میں ورکرزکنونشن،کارنرمیٹنگز،میٹنگزسے خطاب اور وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ دہائیوں سے قوم وسائل اقتدارپرمسلط رہنے والے نااہل خاندانی موروثی پارٹیوں سے نجات کیلئے عوام الناس ترازوپر ووٹ دیکر جماعت اسلامی کو کامیاب بنائیں جماعت اسلامی پر کسی خاندان کا یا کسی بدعنوان کا قبضہ نہیں عوام الناس نے 75سالوں سے جن کو ووٹ کا اعتماد دیا وہی لوگ بے روزگاری،بدامنی،مہنگائی،سودی قرضوں کے ذمہ دارہیں مسائل کے حل،مہنگائی وغربت اوربے روزگاری سے نجات کیلئے عوام الناس اس بار جماعت اسلامی کے اہل پڑھے لکھے امیدواروں کو ووٹ دیں۔پارٹیاں بدل کرپراپرٹیاں بدلنے قوم کیلئے نقصان کا باعث ہیں۔جماعت اسلامی نے کوئٹہ کے9صوبائی،3 قومی حلقوں پر نوجوان پڑھے لکھے دایانت دار امیدوار کھڑے کردیے ہیں جماعت اسلامی لاکھوں کا شہر کوئٹہ تمام قوموں کا گلدستہ ہیں مگر بدقسمتی سے یہاں سے کامیاب ہونے والوں نے کبھی بھی شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے،عوام کے دکھ دردمیں شامل ہونے کی کوشش وہمت نہیں کی۔جماعت اسلامی واحد دینی سیاسی حقیقی جمہوری پارٹی ہے جو ہر مصیبت میں عوام کے دکھ درد میں شریک ہیں شہری کوئٹہ کو لٹل پیرس بنانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ہم کوئٹہ کو تمام قوموں کی ترقی وخوشحالی اورامن کا مسکن بنائیں گے۔کوئٹہ کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں تعلیمی اداروں میں پہلے تعلیم نہیں تعلیم ہو تووہاں بچوں کی جگہ نہ ہونے کیوجہ سے داخلہ نہیں مل رہا،ہسپتال ویران،اعلیٰ تعلیمی ادارے کے ذمہ داران تنخواہوں کیلئے ہڑتالوں پر رہتے ہیں۔معمولی بارش سے شہر تاریکی میں ڈھوب جاتاہے ٹریفک جام،آلودگی،صفائی کے فقدان،سہولیات نہ ہونے،گیس بجلی بدترین لوڈشیڈنگ،ٹینکر مافیاز،ہڑتالوں،سٹریٹ کرائمزنے شہریوں سے ذہنی مریض بنادیے ہیں جماعت اسلامی ہی عوام کی حقیقی نمائندہ دیانت دار اسلامی پارٹی ہے عوام الناس سے الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدواراوران کے نشان ترازوپر مہر لگاکر جدید ترقی یافتہ شہربنانے کی راہ ہموار کریں نفرت تعصب لسانیت فرقہ واریت بدامنی اور بدعنوانی کا بہترین علاج جماعت اسلامی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے معصوم پریشان حال غیرت مند عوام کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرکے وفاق سے حقوق دلائیں گے بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ہوگی تومسائل سے نجات مل سکتی ہے ساحل ووسائل کامالک جماعت اسلامی یہاں کے عوام کو بنائیگی۔لاپتہ افرادکو جماعت اسلامی بازیاب کراکے ان کے لواحقین تک پہنچا ئیگی۔ عوام باربارآزمائے ہوئے نااہل پارٹیوں کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے بجائے جماعت اسلامی کے اہل صالح دیانت دار امیدواروں کو ووٹ دیکرمسائل ومشکلات سے نجات اور حقوق کے حصول کی راہ ہموار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے