خود کو مہذب کہنے والوں نے ایک افغانی کے ہاتھوں اپنا سودا لگایا،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعلی بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدلمالک بلوچ نے کہا ہے کہ خود کو مہذب کہنے والوں نے ایک افغانی کے ہاتھوں اپنا سودا لگایاایسے لوگوں کو کیچ کے لوگ اپنے گھروں کے سامنے کھڑا نہ ہونے دیں اس لیے انہوں نے ضلع گوادر میں اپنا ڈھیرا جمع لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی میں خواتین کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے سمندر میں ٹرالر مافیا کا خاتمہ نیشنل پارٹی ہی کریگا ضلع گوادر کے اسکول،کالجز اور اسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ہے اور نشنل پارٹی کامیاب ہوکر ان تمام مسائل کو کرائے گا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی شہدا کی پارٹی ہے بلوچ عوام کی پارٹی ہے باقی تمام پارٹیاں سودا گر ہیں جو برسراقتدار رہ کر اپنے عوام اور وطن کو فروخت کرچکے ہیں اور ابھی بھی وہ مکران کے عوام کا سودا باہر سے آئے ہوئے لوگوں سے کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ مکران کے لوگ بکھا مال نہیں ہیں یہ بی ایس او جیسی گراس روٹ تنظیم اور قوم پرست جماعتوں کی آبیاری سے جنم لینے والے لوگ ہیں جو نہ پہلے بکے ہیں اور نہ ہی آئندہ بک سکتے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے خود کو مہذب کہنے والے کچھ لوگ اپنا سودا ایک غیرمقامی شخص کے ہاتھوں کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بتادینا چاہتے ہیں کہ آپ صرف چار واجہ لوگوں کو ہی خرید سکتے ہیں لیکن پسنی اور گوادر کے عوام کا فیصلہ 8 فروری کو حق اور سچ پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے کے بعد ہم عوام کے ہر سوال کا جوابدہ ہونگے الیکشن میں اگر ایماندار لوگ کامیاب ہوجائیں تو لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی لوگوں کے زریعہ معاش میں بہتری آئے گی روزگار کا مسلہ حل ہوگا انہوں نے کہا جو لوگ گزشتہ 15 سالوں سے ضلع گوادر کے عوام کی ووٹ سے کامیاب ہوئے ہیں وہ ابھی تک گوادر اور پسنی کے عوام کو پانی نہ دے سکے ہیں اور ابھی بھی انکی کوشش ہے.جلسہ عام سے گوادر سے صوبائی نشست کے امیدوار اشرف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجہ مافیا اور ٹرالر ہمارے سمندر کو تاراج کررہے ہیں لیکن ہمارے سابقہ نمائندے کرپشن اور بھتہ خوری میں مصروف رہے ہیں اور ہم آج یہ اعلان کرتے ہیں کہ کامیابی کے بعد ہم۔معاشی تبدیلی لائینگے ٹرالر مافیا کا خاتمہ کرینگے انہوں نے کہا آج افغانستان سے آئے ہوئے لوگوں کو ہم پر مسلط کیا جارہا ہے لیکن عوام کو مسترد کرچکے ہیں۔جلسہ سے میڈم طاہرہ خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ عوام اپنے آپ میں تبدیلی نہیں لائینگے آپ لوگوں کے حالات بہتر نہیں ہونگے آج بلوچستان کے تمام لوگ اپنے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے رورہے ہیں لوگ لاپتہ ہیں لیکن بلوچستان کی گزشتہ قیادت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ اپنی سوچ کے مطابق ووٹ دیں اور ان لوگوں کو ووٹ دیں جو آپ کے علاقے میں تبدیلی لانے کے ضامن ہوں اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کیچ میں تبدیلی لاکر کیچ کے عوام کے معاشی حالات میں بہتری لائی ہے۔پسنی کے علاقے ریکپشت میں منعقدہ خواتین کے جلسہ کے موقع پر سیدمحمد سردار کی فیملی،مولابخش عظیم،محمد،شاہ جان کریم،خداگنج،محمدجان،عبدالحمید،شے مرید عصا اور عبدالغفار نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ متعدد علاقائی معتبرین نے سپورٹ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے