کوتائی یا غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ یا افسران کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، علی اصغر مگسی

سبی(ڈیلی گرین گوادر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالواسع کاکڑ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر فیمیل تسنیم چانڈیو ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر ایجوکیشن لہڑی محمد اسلم ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر ایجوکیشن سبی نثار احمد ، ار ٹی ایس ایم کے کوارڈینیٹر مرزا اطہر بیگ، اے ڈی او ای فیمیل عائشہ بشیر اور دیگر نے شرکت کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالواسع کاکڑ نے شرکاء کو غیر حاضر ملازمین ، غیر فعال اسکولوں اور دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی نے کہا کہ مستقل غیر حاضر ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کیے جائیں جوابات نہ انے کی صورت میں ان کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اجلاس میں باہمی مشاورت سے متعدد فیصلے لیے گئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد تمام لیے گئے فیصلے نافذ العمل ہوں گے انہوں نے کہا کہ وہ سکول جن میں بچوں کی تعداد کم اور اساتذہ کی زیادہ ہے ان اساتذہ کو زیادہ بچوں کی تعداد والے سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے ار ٹی ایس ایم کی گزشتہ رپورٹ کے مطابق 21 اسکول غیر فعال پائے گئے تھے جن میں پانچ اسکولوں کو فعال کر دیا گیا ہے اے ڈی سی جنرل نے کہا کہ تمام ڈپٹی ڈی ای اوز ائندہ کے اجلاس میں اپنے دوروں کی رپورٹ اور تنخواہوں سے کٹوتی کی رپورٹ پیش کریں گے اس کے علاوہ انہوں نے این سی ایچ ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اجلاس میں یہ فیصلہ بھی لیا گیا کہ الیکشن کے بعد یونین کونسل کی سطح پر بھرتی شدہ اساتذہ کی اٹیچمنٹ یا ٹرانسفر کسی دوسرے سکول نہیں کی جائے گی اجلاس کو بتایا گیا کہ این سی ایچ ڈی اور دیگر این جی او وغیرہ میں تعینات اساتذہ سرکاری ملازمت بھی کر رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے ار ٹی ایس ایم کے نمائندے کو فوری ہدایت جاری کی کہ پانچ دن کے اندر اندر متعلقہ ملازمین کا ڈیٹا خزانہ دفتر کو فراہم کیا جائے تاکہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے انہوں نے کہا کہ تعلیم کا محکمہ انتہائی اہمیت کے حامل ہے جس کا تعلق نہ صرف بچوں کی تعلیم بلکہ بچوں کے مستقبل سے جڑا ہے کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ یا افسران کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے