گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت گودار، اورماڑہ، پسنی اور جیونی سمیت نواحی علاقوں میں فراہمی آب سے متعلق اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا جس میں نگراں وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری ٹو سی ایم راشد رزاق خان، کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی، ڈپٹی کمشنر میجر ریٹائرڈ اورنگ زیب بادینی سمیت جی ڈی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں ضلع گوادر میں فراہمی آب سے متعلق جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق عوام کو درپیش مسائل کا پائیدار حل تلاش کررہے ہیں بعض منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برتی گئی ہے جو باعث تشویش ہے نگراں وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ زیر التوا تمام منصوبوں پر کام بلا تاخیر شروع کیا جائے کیسکو اور کنٹریکٹر کے واجب الادا بلوں کی ادائیگی کرکے سروسز بحال کی جائیں جبکہ گودار اور گرد و نواح میں فراہمی آب کے زیر التوا منصوبے جلد پایا تکمیل کو پہنچائے جائیں قبل ازیں ڈپٹی کمشنر آفس گوادر پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے نگراں وزیر اعلی بلوچستان کو گارڈ آف آرنر پیش کیا نگراں وزیر اعلی بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں قائم شکایت سیل کا بھی معائنہ کیا اور عوامی شکایات کے اندراج اور ازالے کے لئے طریقہ کار کی بابت معلومات لیں نگراں وزیر اعلی بلوچستان نے ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے حل کیلئے جامع میکنزم تشکیل دیا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے