ہم بھائی بھائی کو لڑانے کی سیاست نہیں کرتے ہم نے ہمیشہ جوڑنے کی سیاست کی ہے، نوابزادہ میر زرین خان مگسی

حب(ڈیلی گرین گوادر) سندھ و بلوچستان کے قبائلی شخصیت نوابزادہ میر زرین خان مگسی، مسلم لیگ(ن) کے محمدانور رونجھو، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالغنی رند و دیگر نے چیزل آباد حب میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تقسیم کی سیاست نہیں کرتے ہم اضلاع کو اپنے مفادات کے لیے نہیں توڑتے ہم بھائی بھائی کو لڑانے کی سیاست نہیں کرتے ہم نے ہمیشہ جوڑنے کی سیاست کی ہے ہمارے مخالفین کی طرف سے 40سالوں سے تقسیم کی سیاست،تھوڑ پھوڑ اور ایک دوسرے کو لڑانے کی سیاست کی ہے تبدیلی کی سیاست نہیں چلی ہے انہوں نے ہمیشہ تقسیم اور انتقامی کاروائیوں کی سیاست کی ہے چاہے وہ دریجی وہ یا حب ہمیشہ انتقامی کاروائیوں کی سیاست کی ہے جس کو اب عوام نے مسترد کردیا ہے. انہوں نے کہا کہ 8فروری آپکے فیصلے کا دن ہے یہ عوام سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے اور اپنے آنے والی نسلوں کا مستقل کیا چاہتے ہیں حب اور لسبیلہ میں ترقی خوشحالی، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی چاہتے ہیں کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپکی عزت ہو آپ کی تذلیل نہ ہو آپ کاروبار کرسکیں تو پھر 8فروری کو آپ نے اپنا فیصلہ دینا ہے.انہوں نے کہا کہ 8فروری آپکے فیصلے کا دن ہے یہ عوام سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے اور اپنے آنے والی نسلوں کا مستقل کیا چاہتے ہیں حب اور لسبیلہ میں ترقی خوشحالی، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی چاہتے ہیں کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپکی عزت ہو آپ کی تذلیل نہ ہو آپ کاروبار کرسکیں تو پھر 8فروری کو آپ نے اپنا فیصلہ دینا ہے.انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے بڑوں سے سکھایا ہے کہ اگر سیاست کرنی ہے تو لوگوں کی خدمت کرو اپنا ایک کام کرو تو عوام کے چار کام کرو اپنے گھر کے سامنے ایک سڑک تعمیر کرو تو لوگوں کے لیے دس سڑکیں تعمیر کرو یہاں حب کی گلیاں دیکھ لیں تباہ حال ہیں حب کی گلیوں میں کمزور گاڑی نہیں جاسکتی یہاں آنے جانے کے لیے طاقتور گاڑی چاہیے یہاں ہمارے مخالفین کی حکمرانی رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج حب کی گلیاں گندگی اور غلاظت کا منظر پیش کررہی ہے.انہوں نے کہا کہ عوام منتخب نمائندوں کا احتساب کریں ہم احتساب کے لیے تیار ہیں عوام ہمیں گریبان سے پکڑ کر احتساب کرے مگر ہمارے مخالفین کا بھی احتساب کریں جن کو اتنے سالوں سے آپ منتخب کرتے چلے آرہے ہو ان سے ذرا پوچھیں کہ انہوں نے آپ کے لیے کیا کیا ہم جب احتساب کے لیے تیار ہیں تو انکو بھی عوام کے سامنے احتساب کے لینے پیش ہونا ہوگا.انہوں نے کہا کہ جام کمال خان حب اور لسبیلہ کے وارث ہیں اس لس دھرتی کے مالک ہیں اور نیشنل پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے اور عوام کی خدمت کا ایک نظریہ رکھتی ہے وڈیرہ رجب علی رند یہاں کا مقامی ہے وہ 8فروری کے بعد بھی یہاں آپکے درمیان میں موجود رہینگے یہ ان میں سے نہیں جو الیکشن کے بعد غائب ہوجائیں گے اس لیے حب اور لسبیلہ کی عوام کو چاہیے کہ 8فروری کو شیر اور آری پہ ٹھپہ لگا کر ثابت کریں کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے