بلاول بھٹو زرداری پنجاب کو فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، سردار یعقوب خان ناصر
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار قومی اسمبلی 252 سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب کو فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں سندھ کی فکر کریں وہاں بھی ہماری مخلوط حکومت بنی گی اور پی پی اپوزیشن میں ہوگی۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول سیاسی طور پر نابالغ ہیں انکا موقف دن کو کچھ اور رات کو کچھ اور ہوتا ہے تجربہ نہ ہونے کی بات تو انکے والد اصف علی زرداری نے بھی کی تھی انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سے مقابلہ بلاول بھٹو کی بس کی بات نہیں ہے میاں جی بہت بڑے سیاستدان ہیں اور وہی چھوتی بار وزیر اعظم بنیں گے ملک کو بحرانوں سیصرف صاف وشفاف الیکشن کی صورت میں ہی نکالا جاسکتا ہے آئین کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے پارلیمنٹ کو کردار اور اسکی سپریم میسی کو بھی تسلیم کرنا ہوگی عمران خان جب اقتدار میں تھے تو وہ نوازشریف کو بارواں کھلاڑی بھی تسلیم نہیں کرتے تھے لیکن اج وہ خود جیل کیسلاخوں کے پیچھیں ہیں انہوں نے کہا کہ میاں جی ہمیشہ میچ کیال روانڈر رہے وہ ملک کے سب سے بڑے سیاسی استاد کے طور پر مانے جاتے ہیں اگلے الیکشن میں الیکشن میں ہماری کوشش ہوگی کہ ہمیں دو تہائی اکثریت ملے ہم کمزور حکومت نہیں چاہتے اس سے ملک سیاسی بحران کا شکار رہے گا انہوں نے کہا کہ عمران خان سائفر توشہ خانہ القادر ٹرسٹ اور بشری بی بی کے جعلی نکاح کیسز میں عدالتوں سے سزا پائینگے وہ اس وقت مکافات عمل کا شکار ہیں سیاسی میدان سے اوٹ ہو گئے ہیں پی ٹی آئی کا وجود ہی ختم ہوتا جارہا ہے پارٹی علی گوہر اکبر شہزاد پرویز خٹک اور استحکام پاکستان پارٹیوں کی شکل میں تقسیم در تقسیم ہو گئے انہوں نے کہا کہ ہم عمران حان کو اول روز سے ایک فاشسٹ اور ڈکیٹیر سمجھتے تھے اور پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک پروجیکٹ کے طور پر دیکھتے رہے جسے ہم پر 2018 میں مسلط کیا گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پی سندھ ودیگر ملک میں پی ایم ایل این کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ پر بھی بات سنجیدگی سے ہو رہی ہے اور فارمولا طے کیا رہا ہے ملک میں مہنگائی کی زمہ دار ہماری سولا ماہ کی پچھلی حکومت نہیں بلکہ عمران نیازی کی حکومت ہے جنہوں نے آئی ایم ایف سے غلط اور سخت شرائط پر معاہدہ کیا ہماری حکومت کو اس معاہدے کی پاسداری کرنا لازم تھا انہوں نے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ سب کو ملنا چاہیے کسی لاڈلے اور سپر لاڈلے کا تاثر نہیں چھوڑنا چاہیے الیکشن میں ہمیں سازگار ماحول فراہم کرنا وزارت داخلہ کی زمہ داری ہے ہماری خواہش ہے کہ میاں نوازشریف بلوچستان کا بھی دورہ کریں اگر انھیں وقت ملا تو وہ ضرور دورہ کرینگے۔