مسلم لیگ (ن)عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ لڑرہی ہے، حاجی میر نوراللہ لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماو حلقہ پی بی 44سے نامزدامیدوار حاجی میر نوراللہ لہڑی نے کہاہے کہ قومی معیشت کو تباہ کرنے اور ملک کو انتشار کی آگ میں جھونکنے کی سازش کرنے والوں کو عوام اپنے ووٹ سے شکست فاش دیں گے، نواز شریف کی قیادت میں پوری قوم متحد ہے اور انہیں چوتھی بار ملک کا وزیر اعظم بنانے کاپختہ ارداہ کرچکے ہیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو قمبرانی روڈارباب گیٹ،غوث آباد انتخابیپر انتخابی دفتر کے افتتاح کلی عمر شاہ ٹاؤن،بی بی زیارت سریاب میں ملک محمد شاید دہوار،چیئرمین علی جان دہوار،عبدالرحمن نیچاری، ملک سمیر دہوار، نعمان دہوار، ایڈوکیٹ سید مظفر شاہ، سید منصب شاہ،سید عبدالرحیم شاہ،ملک جاوید خواجہ خیل،ملک اسفند خواجہ خیل عبدالحمید ڈومکی، سید راشد علی شاہ، سید خالد علی شاہ، سید احسان علی شاہ، سید علی گل شاہ عبدالمنان کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ2018ء سے قبل ملک میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن تھا مگر بدقسمتی سے ایک ایسے نااہل شخص کو مسلط کردیا گیا جس نے حکومت میں آتے ہی اپنی ساری توانائیاں اپوزیشن کو تختہ مشق بنانے میں صرف کردیں جس کے نتیجے میں ملک معاشی اور اخلاقی طور پر بحرانوں کا شکار ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہوتے ہیں جن کے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں مگر عمران خان نے اپنے سارے دور حکومت میں صرف اس ایک ہی بیانیہ پر عمل کیا کہ اپوزیشن کو نہیں چھوڑوں گا اسی لیے وہ ملک میں کوئی بھی قابل ذکر ترقیاتی پروگرام شروع نہ کرسکا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ لڑرہی ہے منتخب ہوکر ترقی کاسفردوبارہ شروع کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی کامیابی کو اب کوئی روک نہیں سکتاووٹر اپنے محبو ب قائد کو ووٹ کی طاقت سے دوبارہ وزیراعظم پاکستان بنا کر دم لینگے اورانشاء اللہ 8فروری کا سورج مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے