دینی مراکز پر بہتان لگاکر انہیں منفی انداز میں پیش کرنا انکا ایجنڈا ہے،مولاناحافظ حمد اللہ

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما ء وسابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ اسلام ہی کے برکت سے انسان انسانیت سے آشنا ہوا مغربی دنیا اسلام کو بدنام کرنے کی سازشیں کررہاہے دینی مراکز پر بہتان لگاکر انہیں منفی انداز میں پیش کرنا انکا ایجنڈا ہے سادہ لوح مسلمان اسلام دشمن سازشی ٹولے کے سازشوں کا حصہ نہ بنیں مساجد و مدارس دین اسلام کے قلعے ہے انکا تحفظ ہر مومین مسلمان کا بنیادی فریضہ ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ باب الرحمت گلشن حدید کراچی میں حفاظ کرام کے دستار فضیلت کے سلسلے میں منعقدہ عظیم الشان دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنماں سمیت مقامی علمائے کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ دنیا جانتہ ہے کہ انسانیت اور انسانی اقدار کو پاوں تلے روندنے والا مغرب ہمیں انسانی حقوق کا درس نہ دیں اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے دہشت گردی کا لیبل لگاکر اسلام کے حقیقی چہرے کو مسخ کرنے کی کوششیں کی گئی انہوں نے کہا کہ علما مساجد و مدارس پر بہتان لگاکر انہیں بدنام کرنا اسلام دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے۔اسلام ہی کے برکت سے انسان انسانیت سے آشنا ہوا مغربی دنیا اسلام کو بدنام کرنے کی سازشیں کررہاہے دینی مراکز پر بہتان لگاکر انہیں منفی انداز میں پیش کرنا انکا ایجنڈا ہے سادہ لوح مسلمان اسلام دشمن سازشی ٹولے کے سازشوں کا حصہ نہ بنیں مساجد و مدارس دین اسلام کے قلعے ہے انکا تحفظ ہر مومین مسلمان کا بنیادی فریضہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے