کوئٹہ کے علا قے ائیرپورٹ روڈ پر ڈاکو بینک سے کروڑ وں روپے لوٹ کر فرار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علا قے ائیرپورٹ روڈ پر ڈاکو بینک سے کروڑ وں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علا قے ائیروپورٹ روڈ چلتن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب واقعہ نجی بینک میں منگل کی شام پانچ مسلح افراد داخل ہوئے اور عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر بینک سے کروڑوں روپے کی نقدی ٹوٹ کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پرایس ایس پی آپریشنز جواد طارق سمیت پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے اور شہر بھر کی ناکہ بندی کر دی پولیس کے مطابق بینک سے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ قبضے میں لے کر ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔