انتخابات کے بعد بھی عوام میں رہنے کی خواہش ہے، زرک خان مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما ء حلقہ پی بی 42 سے نامزد امیدوار زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ اجتماعی سمیت لوگوں کے انفرادی مسائل حل کرنے کے لئے ہر وقت حاضر ہوں انتخابات کے بعد بھی عوام میں رہنے کی خواہش ہے، عوام کو کبھی مایوس نہیں کرونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف علاقوں کے عوام سے خطاب اور معززین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، زرک خان مندوخیل نے کہا کہ تمام مسائل سے باخبر ہوں، ہم ڈرائنگ روم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے،میرے دروازے علاقے کے لوگوں کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے، باشعور عوام جان چکے ہیں کہ ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت صرف میاں نواز شریف کے پاس ہے 8 فروری کو ملک بھر میں شیر دھاڑے گا ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا میاں نواز شریف کی قیادت میں اپنے حلقے کے لوگوں کے تمام مسائل حل کریں گے،درایں اثناء جونیئر اسسٹنٹ کالونی میں ظہور دہوار کی قیادت میں نوجوانوں نے اورمرکزی انتخابی دفترمیں شارق خان، دانیال خان،صفیان اور نوید احمدنے وفد کے ہمراہ زرک خان مندوخیل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیاجبکہ عارف روڈ پرڈاکٹر عزیز قریشی نے، ظفر کالونی کوئٹہ کینٹ میں خواتین کارکنوں کی بڑی تعدادنے،جان محمد روڈ کوچہ شیر محمدمیں یوسی 6 سے ٹکری شوکت علی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار زرک خان مندوخیل کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے گورت سنگھ روڈ اور عارف روڈ پر پارٹی انتخابی دفاتر کا افتتاح بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے