پیٹرول بحران ،معاون خصوصی ندیم بابر عہدے سے فارغ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے استعفیٰ مانگ لیا ہے، اس بات کی تصدیق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنی پریس کانفرنس میں کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ندیم بابر کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ سیکرٹری پیٹرولیم کو بھی عہدے سے ہٹاتے ہوئے انھیں سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر سیکٹرز میں بڑے بڑے مافیا بیٹھے ہیں۔ جب مرض بڑھ جاتا ہے تو ڈاکٹر اس کی سرجری کی ہی تجویز دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے