نیشنل پارٹی ہی خواتین کو ان کے حقوق دلاسکتی ہے،یاسمین لہڑی
بھاگ(ڈیلی گر ین گوادر)حلقہ این اے 254 نیشنل پارٹی کی امیدوار و مرکزی خواتین سیکریٹری میڈم یاسمین لہڑی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ہی خواتین کو ان کے حقوق دلاسکتی ہے عورتوں کے حقوق کے تحفظ کیلیے میدان میں نکلی ہوں میں کسی سردار نواب کی بیٹی نہیں آپ جیسے متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں نیشنل پارٹی نے مجھے بلوچستان بھر میں پہنچان دی اور اب کچھی کے عورتوں کے حقوق کی جنگ لڑنے اور بنیادی سہولیات کے حصول کیلئے میدان میں نکلی ہوں ہمارا مقصد صرف سیٹ جیتنا نہیں بلکہ کچھی کی عورتوں کے بنیادی تعلیمی معاشی حقوق کے لئے جہد کرنا ہے آٹھ تاریخ کو آری کو ووٹ دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں، آری کی جیت ہی ہم سب کی جیت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کے بلوچ یونٹ کی خواتین سے بلوچ کالونی بھاگ وسنی کے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہآٹھ فروری کو ہم سب مل کر بلوچستان بھر سے نوابوں سرداروں جاگیر داروں کو مسترد کر کے متوسط طبقے کے متوسط لیڈروں کی سیاسی نمائندہ جماعت نیشنل پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں یہی واحد جماعت ہے جو بلوچستان کو موجودہ مختلف مسائل اور بحران سے نکال سکتء ہے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت ہی بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔