بلاول بھٹو زرداری کا ہاتھ مضبوط کریں تاکہ بلوچستان کی محرومیات کا خاتمہ ہو سکے،میرعبدالقدوس بزنجو
حب(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوام کی واحد پارٹی جس نے ہمیشہ عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے صوبے بلوچستان کے حقوق اور بہتری کے لیے ہمشہ پیش پیش رہیں ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کرتے ہوئے کیا انہوں نے سابق صدر و شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی 28 جنوری کو حب آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صنعتی شہر حب میں گرینڈ جلسہ کرنے جا رہی ہے جو کہ حب کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا انہوں نے بیلا،آواران،جھاو اور حب سمیت پورے بلوچستان کی غیور عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے دور صدارت میں کشیدگی کا شکار بلوچستان کے لیے آغازِ حقوق بلوچستان پیکج پیش کیا اور ساتواں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ منظور کروایا،سابق وزیراعلی بلوچستان نے بلوچستان کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی کو دے کر سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ہاتھ مضبوط کریں تاکہ بلوچستان کی محرومیات کا خاتمہ ہو سکھے اور بلوچستان کے امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔