سریاب کی پسماندگی کے ذمہ دار پچھلے ادوار میں یہاں سے کامیاب ہونے والے نمائندے ہے، ناشناس لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کا منشور بلوچستان کے غریب و مظلوم طبقے کی خوشحالی ہے ہمیشہ حق و سچ کے راستے پر چلتے ہوئے عوام کے مسائل کو حل کیا ہے اورعوامی خدمت کا یہ مشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا عوام اپنے روشن مستقبل کیلئے 8 فروری کو اونٹ پر اپنا مہر لگا کر پارٹی امیدواران کو کامیاب بنائے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ناشناس لہڑی، عبدالوکیل مینگل، بیرسٹر بلوچ خان، سنگت الہی بخش بلوچ، ڈاکٹر یاسر نصیر شاہوانی، NA-264 و PB-44 کے نامزد امیدوار فاروق ناشناس لہڑی، PB-45 کے امیدوار میر افسار اللہ سمالانی، ڈاکٹر قطب ساگر و دیگر کا کشمیر آباد میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنوں و ہمدردوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی کارنر میٹنگ سے پارٹی رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ سریاب کی پسماندگی کے ذمہ دار پچھلے ادوار میں یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندے ہے جو اسمبلی میں پہنچ کر عوام کو بھول گئے بی این پی(عوامی)نے ہمیشہ عوام کی آسودگی کیلئے کام کیئے ہیں ہم پہلے عوام کے بنیادی ضرورتوں و مسائل حل کرتے ہیں اس کے بعد عوام سے ووٹ کی امید رکھتے ہیں عوام سے گزارش ہے کہ 8 فروری کو مفادپرستوں کو رد کرکے بی این پی(عوامی)کے نمائندوں کو باری اکثریت میں کامیاب بنائے تاکہ ترقی کے سفر میں سریاب کو بھی دیگر علاقوں کے برابر لا کھڑا کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے