8 فروری کو عوام کی طاقت سے منتخب ہوکر حکومت بنائیں گے، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حلقہ این اے 263سے امیدوار روزی خان کاکڑاور حلقہ پی بی 43سے امیدوار سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں آغاز حقوق بلوچستان پیکج، 18ویں ترمیم، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے منصوبے شروع کئے جن سے بلوچستان کے ہزاروں لوگوں کو نہ صرف روزگار ملا بلکہ صوبے کو مالی خود مختاری بھی حاصل ہوئی،8فروری کو عوام کی طاقت سے منتخب ہوکر حکومت بنائیں گے حلقہ این اے 263اور حلقہ پی بی 43کے عوام گھروں سے نکلیں اور تیر کے نشان پر ٹھپہ لگائیں۔یہ بات انہوں نے اسپنی روڈ کوئٹہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر قاسم خان اچکزئی، صفی اللہ مینگل، قاضی قاہر اچکزئی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ روزی خان کاکڑ اور حسنین ہاشمی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی جماعت یا امیدوار سے نہیں بلکہ مہنگائی، بے روزگاری،بدامنی، منشیات کلچر،معاشی اور معاشرتی بدحالی سے ہی پارٹی کی واضح ہدایات ہیں کہ تمام امیدوار اپنے حلقوں میں جائیں اور عام آدمی سے اسکے مسائل سنیں پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اس وقت عوام کے درمیان موجود ہے اور آج اسپنی روڈ، کلی دیبہ، کلی ترخہ سمیت ملحقہ علاقوں کے عوام کے مسائل سننے کے بعد ادراک ہواہے کہ 21ویں صدی میں صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 263اور پی بی 43کے عوام 8فروری کو روزی خان کاکڑ اور حسنین ہاشمی کو تیر کے نشان پر ووٹ دیکر منتخب کریں ہم انکے مسائل انکی دہلیز پر جا کر حل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے