تحریک انصاف محب وطن جماعت ہے تمام اداروں کااحترام کرتی ہے، حاجی سیف اللہ کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف کی انتخابی مہم پوری قوم چلا رہی ہے اللہ کے فضل و کرم اور عوام کی بھرپور حمایت سے تحریک انصاف کے امیدوار کلین سوئپ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار این اے 262سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے حلقے کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز اور وفود سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم نے یہ ٹھان لی ہے کہ عمران خان کو دوبارہ بھاری اکثریت سے وزیر اعظم بنانا ہے یہ قوم کا متفقہ فیصلہ ہے ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور ان کا پیغام عام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف محب وطن جماعت ہے تمام اداروں کااحترام کرتی ہے ہماری کسی سے کوئی دشمنی یا لڑائی نہیں ہے ہمارامقصد صرف اور صرف ملک و قوم کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے انہوں نے کہاکہ ہر صورت غیر جانبدار و شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جائے لاڈلوں کو دو نمبری کرکے لانے کی کوشش کی گئی تو قوم ایسی ہر کوشش ناکام بنادے گی قوم کو عمران خان کے سوا اور کوئی بھی قبول نہیں رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے