کوئٹہ کے مسائل کے حل کے لئے ماسٹر پلان رکھتے ہیں،عوام کی دلچسپی اور محبت قابل دید ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے سریاب 264 سریاب ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق این اے 262کے نامزد امیدوار ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، پی بی 39کے نامزد امیدوار سید عبدالواحد آغا بی بی 38کے نامزد امیدوار حاجی عین اللہ شمس بی بی 40کے نامزد امیدوار رحیم الدین ایڈووکیٹ بی بی 41کے نامزد امیدوار مولانا محمد ایوب حلقہ پی بی 42کے نامزد امیدوار مولانا محمد شعیب بی بی 43کینامزد امیدوار مولانا محب اللہ پی بی 44 کے نامزد امیدوار میر حشمت لہڑی بی بی 45کے نامزد امیدوار میر عثمان پرکانی بی بی 46 کے نامزد امیدوار سردار احمد خان شاہوانی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے مسائل کے حل کے لئے ماسٹر پلان رکھتے ہیں،عوام کی دلچسپی اور محبت قابل دید ہے۔ جمعیت نے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر پلیٹ فارم پر نہ صرف آواز بلند کی ہے بلکہ عملی جدوجہد کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ بلاتفریق انسانیت کی خدمت میں اپنے عظیم نصب العین پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں حقیقی اسلامی ریاست کے قیام اور استحکام وطن کی خاطر آئین پر عملدرآمد کی خواہاں ہے۔ آئین کے اسلامی دفعات پر عملی اور حقیقی معنوں میں عمل کیا جائے تو کرپشن بے راہ روی اور گمراہی کا سدباب ممکن ہوکر انصاف کا بول بالا ہوگا۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق حلقہ پی بی 44 کے زیر اہتمام علماء کنونشن بروز منگل 23جنوری کو منعقد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے