نیشنل پارٹی سیاسی ماحول کو سبوتاژ کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، میر محمد اکرم دشتی
تربت(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے رہنما ء سینیٹر میر محمد اکرم دشتی اور سابق صوبائی وزیر نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار لالا عبدالرشید دشتی کے قافلے پر دشت کوڈان کراس پر نامعلوم افراد کی جانب سے دہشتگرد حملہ قابل افسوس اور خانہ جنگی پھیلانے کی منصوبہ مند کوشش کی نیشنل پارٹی پرزور الفاظ میں شدید مذمت کرتا ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ نیشنل پارٹی جمہوری و سیاسی عمل پر اور جدوجہد کا علمبردار ہے قوموں کی خودمختاری و جدوجہد میں سیاسی و جمہوری عمل کا بنیادی سیاسی کردار ہوتا ہے لیکن ایک مخصوص سوچ کے لوگ بلوچستان میں سیاسی و جمہوری عمل و جدوجہد کی تحریک کو سبوتاژ کرکے سیاسی و جمہوری عمل و سیاست پر قدغن لگانے کی کوشش میں ہیں۔ نیشنل پارٹی دہشتگرد حملوں اور پرامن سیاسی ماحول کو سبوتاژ کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے نیشنل پارٹی بلوچستان میں خانہ جنگی اور برادر کشی کے منصوبوں کی مزمت کرتے ہوئے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتا ہے۔نیشنل پارٹی اپنی انتخابی عمل کو جاری رکھے گئی اور کسی بھی منفی عمل و دھشت گرد حملوں سے مرعوب نہیں ہوگا۔