کسٹم ڈیپارٹمنٹ کا ملک کی معیشت کو استحکام بخشنے میں کلیدی کردار ہے،گورنر بلوچستان

کوئٹہ :گورنر بلوچستان جسٹس (ریٹائر) امان اللہ خان یاسین زئی سے کوئٹہ کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے پاکستان کسٹمز سروس کے زیرتربیت آفیسروں نے ملاقات کی. اس موقع پر ڈائریکٹ جنرل اف ٹریننگ اینڈ ریسرچ کراچی کے سربراہ ممتاز علی کھوسو اور بلوچستان کلکٹر کسٹم وحید مروت بھی موجود تھے. شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ کا ملک کی معیشت کو استحکام بخشنے میں کلیدی کردار ہے. سرکاری آفسرز کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر اپنی پیشہ روانہ صلاحیتیں بروئے کار لاکر عوام کو درپیش مسائل ومشکلات حل کریں. گوڈ گورننس قائم کرنے اور معاشرے کو ناجائز سفارشوں اور کرپشن سے پاک رکھنے میں آفیسرز حضرات اپنا کردار ادا کریں. آپ پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ آپ ہر قسم کے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے