کیسکوکی نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف خصوصی مہم کے تحت کارروائیاں صوبہ بھرمیں جاری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کیسکوکی نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف خصوصی مہم کے تحت کارروائیاں صوبہ بھرمیں جاری،کوئٹہ شہر میں 53شنٹ اور ٹیمپرڈ میٹرز اتار کر تبدیل کئے گئے۔ترجمان کیسکو کے مطابق کیسکوکے زیر انتظام کوئٹہ،پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران سرکل میں 416گھریلو کمرشل اور دیگر مختلف نادہندگان کے کنکشنز منقطع کر دئے گئے کیسکونے بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے صوبہ کے مختلف پولیس اسٹیشن میں 956تحریری درخواستیں ارسال کردی ہیں بجلی چوروں کے خلاف صوبہ کے مختلف پولیس تھانوں میں اب تک 541ایف آئی آرز رجسٹرڈ کروادئیے گئے ہیں خصوصی مہم کے دوران اب تک بجلی چوروں کو85لاکھ18ہزار835بجلی یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے گئے ہیں،ترجمان کے مطابق ڈیٹیکشن کی مد میں چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریباً43کروڑ26لاکھ 15ہزارروپے بنتی ہے ڈیٹیکشن وجرمانہ کی مد میں بجلی چوروں سے 39 کروڑ7لاکھ50ہزارروپے سے زائد رقم وصول کیئے جاچکے ہیں نادہندگان کیخلاف جاری مہم میں اب تک ایک لاکھ 57ہزار906 نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مدمیں تقریباً2 ارب60 کروڑ92 لاکھ 20ہزارروپے وصول کئے جاچکے ہیں۔