خضدار کسٹمز کی سوراب میں کارروائی 7کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خضدار کسٹمز نے سوراب میں کارروائی کر تے ہوئے 7 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق خضدار کسٹمز ایف سی کے ہمراہ سوراب کے مقام پر کارروائی کر تے ہوئے دوران تلاش دو مسافر کوچوں سے چھالیہ، سیگریٹس، گوٹکا، ڈرائی فروٹ، خوردنی اشیاء، کپڑا، ویلڈنگ راڈ اور ٹائرز بر آمد کر کے قبضے میں لے لیا، بر آمد شدہ سامان کی قیمت 7 کروڑ روپے بنتی ہے مزید کارروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے