بلوچ پشتون اتحاد کے علمبردار ملک عبدالعلی خان کاکڑ نے تمام زندگی محکوم مظلوم اقوام کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی،بی این پی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام تحریک آزادی کے علمبردار بلوچ پشتون اتحاد کے داعی اور بی این پی کے بانی رہنما ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کی 15ویں برسی کی سلسلے میں کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا تعزیتی ریفرنس پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹمرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیرآغاحسن بلوچ مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آغاخالد شاہ دلسوز، بی ایس او کے سی سی ممبر بیبرگ بلوچ،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کوئٹہ ڈاکٹرعلی احمد قمبرانی،سیکرٹری اطلاعات نسیم جاوید ہزارہ،،ملک مجید کاکڑ اور مولانا محمد عیسی بنگلزہء ودیگر نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے انکے طویل جدوجہد اور قربانیوں پے انہیں بہترین الفاظوں میں خراج عقیدت پیش کی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک عبدالعلی کاکڑ(مرحوم) کا شمار محکوم قوموں کے قومی تحریکوں کے ان سرخیل رہنماں میں ہوتاہے کہ جنہوں نے انگریز استعمار کے دور سے لیکر ہر آنے والے آمر اور نام نہاد جمہوری دور حکومتوں کے ناروا وظالمانہ استحصالی پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کی پاداش میں قید وبند کی صوبتیں برداشت کی اور طرح طرح کے مسائل ومصائب اور نامساعد حالات کا نہایت ہی ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کے ساتھ مقابلہ کیا اور اس کیلئے کسی قسم کی جدوجہد وقربانی سے دریغ نہیں کیا،انہیں آمریت کے دور میں غیر انسانی مظالم کا سامنا کرناپڑا تاکہ وہ ظلم وجبر،قومی نابرابری،حقیقی جمہوریت کو فروغ دینے،پارلیمنٹ کی بالادستی،آئین اور قانون کی حکمرانی،قوموں کے حق حاکمیت،واک واختیار، سماجی انصاف کے حصول کی جدوجہد سے دستبردار ہوسکے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم جیسے فرزند نے اپنے اصولی موقف اور جدوجہد سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے اور اپنے پوری زندگی کے آخری ایام تک کسی قسم کی مراعات اور ذاتی وگروہی مفادات کی سیاست نہیں کی بلکہ اپنی تمام زندگی اصولوں پر کاربند رہ کر بلوچ، پشتون اتحاد کو مضبوط بنانے اور بلوچستان میں ہر قسم کے تعصب،تنگ نظری،فرقہ واریت، بنیاد پرستی، مذہبی منافرت سے بالاتر ہوکر انسانیت کے اقدار کو اولیت دیتے ہوئے جدوجہد کی،انہوں نے کہاکہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم وہ رہنما تھے کہ جنہوں نے صوبے میں آباد بلوچ پشتون آباد کار اور ہزارہ کو ہمیشہ متحد ومنظم کرنے کیلئے جدوجہد کرتے رہے یہی وجہ ہے کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کو یہاں کے تمام اقوام اور حلقے ان کی مثبت طرز جدوجہد اور قربانیوں کو نہایت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے آج بھی ان کااحترام کرتے ہیں،مرحوم اس خطے کے غیر متنازعہ شخصیت ہیں کہ جنہوں نے تعصب،تنگ نظری،مفاد پرستی،موقع پرستی کی سیاست کی بیخ کنی کرتے ہوئے ہمیشہ محکوم اور مظلوم اقوام اور استحصال کے شکار کچلے ہوے طبقات کو آپس میں شیر وشکر کرانے،انہیں بھائی چارگی کے ساتھ مشترکہ دشمن کے خلاف جدوجہد کرنے کیلئے ایک مورچے میں بیٹھانے کے لیے پل کا کرداراداکیا۔انہوں نے کہا کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم بلوچستان کے بزرگ،قوم پرست رہنماراہشون سردار عطا اللہ خان مینگل مرحوم کے بانی ساتھیوں اور ہمرا ز وہم نیاز دوستوں میں شامل تھے جو آخر دم تک بلوچ پشتون اتحاد کے داعی اور بلوچستان کی سرزمین پرآباد تمام قوموں کے خیر خواہ اور حقوق کی پاسبان رہنما تھے۔ان کی جدوجہد بلوچ پشتون،ہزارہ،آباد کار،سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وقت اور حالات کا یہ تقاضاہے کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کی جدوجہد اور قربانیوں کو مدنظررکھتے ہوئے ان پر گامزن ہوکر بلوچستان میں تعصب،نفرت،تنگ نظری کی سیاست کی بیغ کنی کرکے یہاں کے ساحل وسائل قدرتی دولت پر آباد اقوام کی حقیقی ترقی، خوشحالی، وجوود،بقا واک واختیار اور تہذیب وتمدن کو حقیقی منزل تک پہنچانے کی راہ پر گامزن کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے