پنجگور میں حملہ کی مذمت کرتے ہیں،نیشنل پارٹی ملک میں شفاف انتخابات کی خواہاں ہیں،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سربرا ہ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پی بی 43پر نیشنل پارٹی کے امیدوار میر لیاقت لہڑی کے حق میں دستبردار ہوگا ہم غیر مشروط طور پر ان کی حمایت کریں گے مسلم لیگ کے سربراہ محمد نواز شریف سے ملاقات میں بلوچستان میں انتخابی اتحاد پر بات چیت ہوئی پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان اور ایران سے اچھے تعلقات رکھنی چاہیے ایران کی جانب سے پنجگور میں حملہ کی مذمت کرتے ہیں نیشنل پارٹی ملک میں شفاف انتخابات کی خواہاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی بی 43پر آزاد امیدوار میر لیاقت لہڑی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر کبیر محمد شہی سردرا کمال خان بنگلزئی اسلم بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ڈاکٹر مالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے غیر مشروط طور پر میر لیاقت لہڑی کی حمایت کا اعلان کیا ہے 8فروری کو نیشنل پارٹی کے ورکر میر لیاقت لہڑی کو کامیاب بنائے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیشنل پارٹی کے شروع دن سے ہی یہ پالیسی رہی ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہیے ایران کی جانب سے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انتخابات میں مسلم لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے مسلم لیگ سے جام کمال کی ہم نے حمایت کی ہے جبکہ وہ درے جی حب اور آواران میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کو سپورٹ کریں گے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ نیشنل پارٹی ملک میں شفاف انتخابات اور بلوچستان کے عوام کو ووٹ کا حق کا مطالبہ کرتی ہے اور ٹھپہ ماری کی مخالفت کریگی اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی بی 43سے آزاد امید وار میر لیاقت لہڑی نے غیر مشروط حمایت پر نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ اور ان کے پارٹی اکابرین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ کامیاب ہوکر علاقے کے عوام کی خدمت کروں گا گزشتہ پانچ برسوں میں عوا م کیلئے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے صرف تجوریاں بھر ی ہے پی بی 43کے عوام آج بھی زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہے اگر عوام نے 8فروری کو خدمت کا موقع دیا تو ان کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے