لسبیلہ کی عوام ہمیں عزیز ہے ان سے ہمارا رشتہ ووٹ کا نہیں بلکہ پیار محبت کا ہے، سردار زادہ شہزاد صالح بھوتانی
اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)لسبیلہ عوامی اتحاد کے سربراہ سردار زادہ شہزاد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ لسبیلہ کی عوام ہمیں عزیز ہے ان سے ہمارا رشتہ ووٹ کا نہیں بلکہ پیار محبت و خلوص کا ہے جس کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے،8 فروری کو عوام ہمیں قیمتی ووٹ دے کر سرخرو کریں گے بھوتانی برادان نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے جس کی بدولت آج لوگ جوق در جوق ہمارے کارواں میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ہم شمولیت کرنے والوں کے بھی مشکور و ممنون ہیں جو ہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھوتانی کارواں میں شمولیت اختیار کررہے ہیں انشااللہ انتخابات میں کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کا سلسلہ دوبارہ شروع کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل آمد کے موقع پر مختلف جگہوں پر دی جانے والی ٹی پارٹیوں میں شرکت کے موقع پر کیا جبکہ انہوں نے اوتھل میں دو دن مصروف گزارے مختلف لوگوں کے پیاروں کے لواحقین سے اظہار تعزتیں و فاتحہ خوانی کیں اور مختلف جگہوں پر شمولیتی پروگرامز اور ٹی پارٹیوں میں شرکت کی مختلف طبقہ فکر کے پیاروں کے لواحقین و پسماندگان سے فاتحہ خوانی وتعزیت کی مختلف برادریوں کے شمولیتی پروگرام اور ٹی پارٹی میں شرکت کی کنڈیارو میں شیخ گوٹھ میں محمد صدیق شیخ کی وفات پر محمد امین شیدی کی پھوپھی کے انتقال پر موضع ریجہ میں سردار بچو مانڈڑہ کے کزن اور ٹھکیدار بچل مانڈڑہ کے بھائی سابق کونسلر پنل خان کے انتقال پر موضع بنودی غلام محمد گوٹھ براہ میں الہی بخش برہ کی والدہ اور امام بخش خاصخیلی کے اللہ بخش خاصخیلی زیرو پوائنٹ میں انگاریہ قبائل کے معتبر شخصیت محمد صدیق کے بھائی انتقال پر زراعت کالونی میں سوشل ویلفیئر آفیسراوتھل عبدالصمد رونجھو کی والدہ کے انتقال، موچی محلہ میں حیات موشانی کے بھائی کے انتقال، براہی گوٹھ میں ابراہیم براہی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اسکے علاوہ موضع بنودی سے براہ برادری اور میرانی برہ گوٹھ کے براہ برادری کنڈیارو سے سفر خاصخیلی گوٹھ سے خاصخیلی برادری نیاور چنہ برادری چھب مانڈڑہ سے مانڈڑہ برادری نے بھوتانی کارواں شمولیت اختیار کی اور بھوتانی رابطہ آفس میں بھی آچرا برہ مانڈڑہ صابرہ خاصخیلی موشانی چنہ شیخ برادری کے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے لسبیلہ عوامی اتحاد کے سربراہ سردار زادہ کی موجودگی میں بھوتانی کارواں میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔