عوام حکومتی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہی ہے :مریم اورنگزیب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح صبح ایک بیانیہ آجاتا ہے جس کا جواب دینا پڑتا ہے تاہم اب جھوٹے احتساب کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن نہ ملی تو غداری کا بیانیہ لے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام حکومتی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہی ہے جبکہ کابینہ اجلاس صرف اس لیے ہوتا ہے کہ اب کس کے خلاف مقدمہ بنانا ہے تاہم اب عوام کے سامنے چوری اور کرپشن عیاں ہو چکی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے بجائے مافیا کی جیبیں بھر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سال 2018 کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر نااہل ٹولے کو مسلط کیا گیا جس نے چینی، آٹے اور ادویات مافیا کے سامنے گٹھنے ٹیک دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا آٹا جانوروں کو ڈالنے کے قابل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے