محکمہ پولیس کاعام انتخابات کے انعقاد تک پولیس افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ پولیس بلوچستان نے عام انتخابات 2024کے انعقاد تک پو لیس افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی۔ ایڈیشنل آئی جی پو لیس آپریشنز کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ پولیس بلوچستان نے عام انتخابات 2024 کے انعقاد تک پو لیس افسران کی ہر قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔